عمران خان نے آج یہ ثابت کردیاکہ وہ واقعی نا اہل ہیں

  عمران خان نے آج یہ ثابت کردیاکہ وہ واقعی نا اہل ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہو تو مہنگائی ہوتی ہے اگر آپ کرپٹ ہیں تو آپ کو گھر چلے جانا چاہیے کیونکہ آپ نے عوام کو ریلیف نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج یہ ثابت کیا کہ وہ واقعی نا اہل ہیں اور ان کے بس میں نہیں حکومت کرنا۔اس ریلیف سے بہتر تھا کہ وہ ان پیسوں کو قومی خزانے میں جمع کروا دیتے اور روتی بلکتی عوام کو مزید تڑپاتے۔حکومت نے کھربوں کی مہنگائی کر کے ریلیف دیا بھی تو اس کا براہ راست فائدہ عوام کو کبھی نہیں پہنچیں گا۔عوام دوست ریلیف نہیں اسے عوام کا مزید خون نچوڑنے والا ریلیف کہا جائے تو بہتر ہو گا۔
شیری رحمن

مزید :

صفحہ اول -