چند روپوں کاریلیف پیکیج آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں

چند روپوں کاریلیف پیکیج آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں

  



جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمافرید احمد پراچہ نے کہا کہ اس پیکیج سے اچھا تھا حکومت عوام کو اور رلا دیتی کیونکہ اس حکومت کے 19ماہ میں لوگوں نے فاقوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔بجلی،تیل،گیس مہنگی ہونے کی خاص وجہ ایک خاص طبقے کو نوازنا تھا،مہنگائی میں ڈوبی عوام کے دکھوں پر کوئی مرہم رکھنے والا نہیں۔15ارب کا جو پیکج یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو دیا گیا ہے۔بائیس کروڑ عوام میں سے کتنی عوام یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرتی ہے یہ سب ایک خاص طبقے کو نوازنے کی سازش ہے اور کچھ نہیں اس سے عوام کا کچھ بھلا نہیں ہو گا۔حکومت نے کھربوں کی مہنگائی کر کے چند روپوں کا پیکج دے کر کوئی احسان نہیں کیا یہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول