حکومت اگر سنجیدہ ہے تو وہ عام تاجر و دکاندار کو فائدہ پہنچائے

حکومت اگر سنجیدہ ہے تو وہ عام تاجر و دکاندار کو فائدہ پہنچائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاکستان میڈیکل فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین حامد رضا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے اس پیکیج سے چند لوگ ہی فیض یاب ہوں گے۔کیونکہ ایک خاص طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینا تھا تو بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جاتی۔مہنگی گیس،بجلی،تیل کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ اس سے عوام بری طرح متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو فائدہ دینے کی بجائے عام تاجر و دکاندار کو فائدہ پہنچائے کیونکہ عوام یوٹیلیٹی سٹورز پر نہیں عام دکانوں پر جا کر سامان خرید کر گزر بسر کرتی ہے۔
حامد رضا

مزید :

صفحہ اول -