پیکیج عوام کیلئے تحفہ،اس قسم کے اور پیکیج بھی آئیں گے

پیکیج عوام کیلئے تحفہ،اس قسم کے اور پیکیج بھی آئیں گے

  



تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے اس پیکیج کو عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اور پیکیج آئیں گے جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ جن حالات میں ہمیں حکومت ملی ان حالات میں معاشی بحران سے نکلنا بہت ضروری ہے اس کے ساتھ ہمیں عوام کے ساتھ بھی ہمدردی ہے اسی لیے یہ پیکج عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا۔جبکہ بہت جلد عوام اچھی خبر یں بھی سنے گی اور اسے اس حکومت پر ناز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس پیکج سے عوام کو ایلیف ملے گا۔

جہانگیر ترین

مزید : کامرس