تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات میں 26 فیصد اضافہ

      تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات میں 26 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) دسمبر 2019ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 26.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 12.35 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 9.78 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019ء کے دوران درآمدات میں 2.57 ملین ڈالر یعنی 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -