سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ملازمین کو ریگولر کرنے کا آخری موقع

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ملازمین کو ریگولر کرنے کا آخری موقع

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عدالتی حکم کے باجود بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کو ملازمین کو ریگولر کرنے کا آخری موقع دے دیا یعقوب علی سمیت دیگر پندرہ درخواست گزاروں کی جانب سے طاہر خان پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملازمین 1987 ء سے ڈیلی ویجز پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ملازمین کو ریگولر کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

ملازمین،ریگولر

مزید : صفحہ آخر