لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید اورساتھیوں کیخلاف مقدمہ لاہور ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس کردی

  لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید اورساتھیوں کیخلاف مقدمہ لاہور ٹرانسفر کرنے کی ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمدسعید اور ان کے 10ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ساہیوال سے لاہور ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس کردی،عدالت نے درخواست گزارکوتمام ملزموں کوپٹیشن میں فریق بنانے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت میں بیان دیا کہ ٹرائل کولاہور منتقل کرنے پرہمیں کوئی اعتراض نہیں، درخواست گزارکوشریک ملزموں کوبھی درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کی جائے،جس پر فاضل جج نے درخواست واپس کرتے ہوئے تمام ملزموں کو فریق بنا کر ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست واپس

مزید : صفحہ آخر