چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست شہری شعیب لطیف نے اپنے وکیل فیضان چوہان کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتیوں کے لئے2 جنوری کو اشتہار دیا تھا اور اشتہار میں سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور مکینکل انجینئرنگ کی ڈگریوں کے حامل افراد کے کوائف طلب کئے گئے۔کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل افراد کے کوائف طلب نہیں کئے گئے۔عدالت نے نیب کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔
چیئرمین نیب