جعلی چیک کیس، ملزم ضمانت پر رہا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 15 لاکھ روپے کے جعلی چیک دینے کے ملزم رانا تسلیم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔جسٹس محمد قاسم خان نے شالیمار ٹاؤن کے رانا تسلیم کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پندرہ لاکھ کے دو چیک ڈس آنر کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، درخواست گزار پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں قید ہے،ٹرائل کورٹ میں تاحال مقدمہ کا ٹرائل مکمل نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف شواہد بھی پیش نہیں کیے جا رہے ہیں جبکہ اعلیٰ عدالتی فیصلوں کے مطابق ٹرائل مکمل نہ ہو تو ملزم کو زیادہ عرصہ قید نہیں رکھا جاسکتا۔عدالت نے تمام دلائل سننے ے بعد ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
جعلی چیک