بزرگ میاں بیوی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل

بزرگ میاں بیوی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ میاں بیوی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او نشتر کالونی سے 4 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس وحید احمد خان نے بزرگ خاتون نائلہ منیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمسائے اکرم سلہری ایڈووکیٹ نے درخواست گزار کے گھر میں گھس کر خاتون اور شوہر کو غلیظ گالیاں دیں، بیٹیوں کی ویڈیوز بنائیں۔نشتر کالونی پولیس نے اکرم سلہری اور اس کے دو ساتھیوں پر ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اب ملزم نے نے جعلی وقوعہ بنا کر سیشن کورٹ سے درخواست گزار اور اس کے شوہرکے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم حاصل کیا ہے۔سیشن عدالت کا اندراج مقدمہ کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے،عدالت نے ایس ایچ او نشتر کالونی سے 4 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

حکم معطل

مزید : صفحہ آخر