میڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

میڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے خلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے کوٹہ پرمیڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو طالبہ رباب نسیم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے معذور کوٹہ پرایم بی بی ایس میں داخلہ کے لئے درخواست دی تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزانتظامیہ کی جانب سے درخواست گزار کو داخلہ نہیں دیا جا رہا،یونیورسٹی انتظامیہ کو داخلہ دینے کا حکم دیا جائے،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کو 8رکنی بورڈ نے چیک کیا تھا اور میڈیکل فیلڈ کے لئے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے درخواست گزار کو داخلہ نہیں دیا گیا،درخواست گزار میرٹ پر پورا نہیں اترتی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -