سٹریٹجک پلان مرتب، قانون سازی سے متعلق اعلی روایات قائم کرینگے، سپیکر قومی اسمبلی

        سٹریٹجک پلان مرتب، قانون سازی سے متعلق اعلی روایات قائم کرینگے، سپیکر ...

  



اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سٹریٹجک پلان2019-2023 مرتب ہو چکا ہے،پارلیمانی نگرانی اور قانون سازی کے سلسلے میں اعلیٰ روایات قائم ہوں گی،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیچ کو بھرپور انداز میں دنیا میں اْجاگر کیا جارہا ہے، پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھرپور جانفشانی سے کام کرے گا۔ قومی اسمبلی کے سٹریٹجک پلان 2019-2023 کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ سٹریٹجک پلان کی روشنی میں پارلیمانی نگرانی اور قانون سازی کے سلسلے میں اعلیٰ روایات قائم ہوں گی، اس پلان کی تکمیل پر کنوینر قومی اسمبلی سٹریٹجک عندلیب عباس اور نگران کمیٹی کے ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس پلان کی تیاری کے سلسلے میں پوری ٹیم کا کام قابل ستائش ہے، اْمید ہے کہ اس پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھرپور جانفشانی سے کام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں موثر نظام بنایا گیا ہے اور تمام کام میرٹ پر سرانجام پا رہے ہیں،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج کو بھرپور انداز میں دنیا میں اْجاگر کیا جارہا ہے، پارلیمانی رابطوں کو موثر بنانے کیلئے تمام پارلیمانوں کے ساتھ فرینڈ شپ گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک کمیٹی اور زرعی اجناس کمیٹی کومزید موثر بنا رہے ہیں، موجودہ قومی اسمبلی کو پارلیمانی تاریخ کی موثر ترین اسمبلی بنائیں گے۔سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ کمیٹیوں کے نظام میں جدت لائی گئی ہے،ہمیں مل کر اپنے ملک کے عوام کو ریلیف دینا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں پورے ہاؤس کا نگران ہوں لہٰذا پوری اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر