تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت نہیں ہٹائینگے،مراد شاہ

تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت نہیں ہٹائینگے،مراد شاہ

  



کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن تجاوزات کے نام پر کسی غریب کے سر سے چھت ہٹانا سندھ حکومت کا کام نہیں۔ بلاول بھٹو جب بھی عوام کی بھلائی کی بات کرتے ہیں تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے۔ آئی جی سندھ کے لیے نام وفاق کے کہنے پر دیے ہیں، امید ہے وزیراعظم جلد ان 5 ناموں میں سے ایک آئی جی سندھ لگا دیں گے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن کسی غریب کے سر سے چھت نہ ہٹے اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

مرادشاہ

مزید : صفحہ آخر