حکمران مفرور ہو چکے، اس وقت صرف نام کی حکومت ہے، مولا بخش چانڈیو

حکمران مفرور ہو چکے، اس وقت صرف نام کی حکومت ہے، مولا بخش چانڈیو

  



کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران مفرور ہو چکے، ملک میں اس وقت صرف نام کی حکومت ہے۔ وزیراعظم اور وزرا عوام و ایوان سے بھاگے پھر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزرا کا ایوان میں آکر جوابدہ نہ ہونا ناکامی کا اعتراف ہے۔ یہ حکومت مافیاز کی سہولتکار بن چکی ہے۔ عوام کیلئے دلاسے اور جھوٹے وعدے اور مافیاز کیلئے منصوبے بن رہے ہیں۔ پچاس ہزار دکانوں کا اعلان بھی عوام کیلئے نہیں آٹا چینی خور مافیاز کیلئے ہے۔ پچاس ہزار دکان بھی سستے تندور، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں جیسا لالی پاپ کی ہے۔ حکومت بتائے کی اب آئی ایم ایف کے ساتھ کیا مزاکرات ہو رہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ آئی ایم ایف سے سوائے مہنگائی کے اور کوئی بات نہیں ہوگی۔ خان صاحب آئی ایم ایف سے قرض لے کر اپنی سہولتکار مافیاز کا پیٹ بھریں گے۔ حکومت اپنی موت آپ مر چکی ہے جلد اس کا جنازہ بھی اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو کے سرکاری اعداد و شمار کا جواب بھی اس مفرور سرکار کے پاس نہیں۔ ہر سنجیدہ بات کو جواب زبان درازی سے دینے والے اب زیادہ دیر نہیں رہ سکتے۔

مولا بخش چا

مزید : صفحہ آخر