گکھڑ منڈی، میڈیکل کی ہونہار طالبہ کی تعلیم کیلئے عظیم قربانی

    گکھڑ منڈی، میڈیکل کی ہونہار طالبہ کی تعلیم کیلئے عظیم قربانی

  



گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) میڈیکل کے آخری سال کی ہونہار طالبہ کو اپنی ماں کی میت کو گھر میں چھوڑ کر پیپر دینا پڑا۔تفصیلات کے مطابق محلہ سلامت پورہ راہوالی کے رہائشی ملک حبیب کی اہلیہ جو کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں جن کا گزشتہ روز دس بجے جنازہ پڑھا جانا تھا جبکہ اس کی بیٹی مہوش جو میڈیکل کے آخری سال کی طالبہ ہے نے پیپرز دینے کے لیے ماں کی میت گھر میں چھوڑ کر لاہور جانا پڑا۔ گھر سے نکلتے آہوں اور سسکیوں سے گھر میں موجود عزیزواقارب کی حالت ناقابلِ برداشت ہوگئی اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے تاہم اس کے جانے کے بعد والدہ کو سپردِ خاک کردیا گیا۔

والدہ کی وفات

مزید : صفحہ آخر