چین سے طلبہ کے انخلا کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں، زلفی بخاری

چین سے طلبہ کے انخلا کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں، زلفی بخاری

  



اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیزسید زلفی بخاری نے فرانسیسی سفیرمارک بریٹی سے ملاقات میں کہا پاکستان کا فی الحا ل چین سے طلبہ کے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں، پاکستان میں کوئی بھی وبا ء تباہ کن ہوسکتی ہے۔بدھ کومعاون خصوصی زلفی بخاری سے فرا نسیسی سفیرمارک بریٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کے سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکو متوں کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔فرانسیسی سفیر نے کہا فرانس احتیاط کیساتھ ووہان سے شہریوں کے انخلا پر کام کررہاہے، فرانس میں مو سم سرما کے فلوکی وجہ سے 15ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا حکومت اپنے 220ملین لوگوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مالی اعانت منظور کرلی گئی ہے۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ آخر