چودھری شجاعت کی عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری

چودھری شجاعت کی عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ منورہ (آئی این پی) صدر مسلم لیگ قائداعظم چودھری شجاعت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور عمران خان حکومت کے لئے خوب دعائیں کیں، انہو ں ے کہا کہ عمران خان کیلئے مشورہ محفوظ ہے، پاکستان جا کر بتاوں گا، چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی ہے، حکومتی اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے۔ جب صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے؟ تو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ پاکستان واپس جا کر انہیں بتاں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔
شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -