حفیظ شیخ کی خزانہ کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہارکیا گیا، نفیسہ شاہ

حفیظ شیخ کی خزانہ کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہارکیا گیا، نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی خزانہ کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہارکیا گیا،آئی ایم ایف کی ٹیم بیرون ملک سے پہنچ گئی ہے،مشیر خزانہ اجلاس میں تشریف نہیں لائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی خزانہ کمیٹی میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم بیرون ملک سے پہنچ گئی ہے،مشیر خزانہ اجلاس میں تشریف نہیں لائے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک شخص آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتا ہے اور پارلیمنٹ میں نہیں آتا، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں پارلیمنٹ نہیں آئے۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر