15ارب کا پیکیج غریبوں کیساتھ عجیب مذاق،اسماعیل راہو

  15ارب کا پیکیج غریبوں کیساتھ عجیب مذاق،اسماعیل راہو

  



کراچی(آئی این پی) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ 15ارب کا پیکیج غریبوں کیساتھ عجیب مذاق ہے، آٹا، چینی، گھی، پیٹرول سمیت عام اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ پندرہ ارب بھی غیر شفاف طریقے سے ہڑپ کر لیے جائیں گے۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ 22کروڑ کی آبادی کیلئے 15ارب روپے کا پیکیج مذاق ہے، یہ پیسے بھی ان کی جیب میں جائیں گے جنھوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کیا، موجودہ حالات میں اگر پندرہ ارب ہر ماہ دیے جائیں تو بھی کم ہیں، اگر پچاس کروڑ روزانہ بھی دیں گے تو مطلب یہ ہوا کہ 2روپے فی شخص، یہ مذاق نہیں تو کیا ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومتی فیصلوں نے عوام کو کنگال کر دیا ہے، ہم سب سمجھتے ہیں بے وقوف نہیں ہیں۔

15 ارب پیکیج

مزید : صفحہ آخر