پاک بحریہ کی مشق سی پارک 2020 کی افتتاحی تقریب

  پاک بحریہ کی مشق سی پارک 2020 کی افتتاحی تقریب

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کی مشق سی پارک دوہزار بیس کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوئی۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے شرکا کو مشق کے مقاصد اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور فورس کمانڈر نے اپنا لائحہ عمل پیش کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سی پارک مشق پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے عملی مشاہدے کیلئے منعقد کی جاتی ہیں۔یہ مشق پائیدار استحکام کے فروغ اور خطے میں سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ

مزید : صفحہ آخر