سندھ کے 938 سرکاری افسران نے بینظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھایا

    سندھ کے 938 سرکاری افسران نے بینظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھایا

  



کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سندھ حکومت کے افسران و ملازمین کی فہرست سامنے آگئی۔فہرست کے مطابق تعلیم اور دیگر محکموں کے 938 افسران نے فائدہ حاصل کیا جس میں گریڈ 20 تک کے افسران بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 افسران نے خود اپنے نام سے بی آئی ایس پی سے رقم وصول کی جبکہ 888 افسران نے اپنے شریک حیات کے نام پر رقم حاصل کی۔فہرست میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں زیادہ تر افسران کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے اور بیشتر ٹاؤن ایجوکیشن افسران ہیں۔فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ صحت، زراعت اورپولیس، کھیل، سوشل ویلفیئر، اور لائیو اسٹاک کے افسران بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری ہوچکے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ

مزید : صفحہ آخر