بلاول بھٹو کی تقریر کو نشر سے روکنا سنسر کرنا آزادی صحافت پر حملہ، پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو کی تقریر کو نشر سے روکنا سنسر کرنا آزادی صحافت پر حملہ، پیپلز ...

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواکے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے تحریک انصاف کا عوام دشمن آئی ایم ایف پیکج کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ آٹا چینی چاول کی قلت کس کے ایماء پر پیدا کی گئی؟۔ بلاول بھٹو زرداری کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کے اعلان سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کونشر سے روکنا سنسر کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے، بلاو ل بھٹو زرداری حکومت کی نااہلی ناقص کارکردگی جھوٹی تبدیلی کا پول کھول رہے ہیں۔ ادھر پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلو شہ خان نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو تجربہ گاہ بنانے والوں کی وجہ سے قوم یہ دن دیکھ رہی ہے، نالائق کو حکومت میں لانے کے تجربے کا قوم خمیازہ بھگت رہی ہے۔ یہ بدقسمتی ہے خان کو بیگم بتاتی ہے تم وزیر آعظم ہو۔ ملک کو نالائق کیلئے تجربہ گاہ بننے نہیں دینگے۔سلیکٹر بتائیں انہیں تبدیلی کا تجربہ کیسا لگا۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر