حکومت اپوزیشن کی کسی احتجاجی تحریک سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں: چوہدری سرور

حکومت اپوزیشن کی کسی احتجاجی تحریک سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں: چوہدری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس کون سی ا مانت ہے مولانا فضل الر حمن ہی بتاسکتے ہیں،اپوزیشن احتجاجی تحر یک سے اپنا اور قوم کے وقت کا ضیا ع کر ے گی کیونکہ حکومت اپوزیشن کی کسی احتجاجی تحر یک سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں،ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے ان حالات میں احتجاج یا دھر نہ کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہوگا،دنیا میں بڑی تیزی کیساتھ پانی کی کمی ہورہی ہے،دنیا میں پانی پر جنگوں کا خطرہ موجود ہے۔ وہ بدھ کے روزالحمرا ہال میں یوتھ اکٹھ اور مقامی ہوٹل میں فوڈ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ق) لیگ سے معاملات طے ہوچکے ہیں، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مینگل بھی حکومت کیساتھ ہے اور عوام نے ہمیں 2023تک حکومت کا مینڈ یٹ دے رکھا ہے اس لیے آئینی مدت پوری کر نا ہمار آئینی اور جمہوری حق ہے۔ میں اپوزیشن سے یہ ہی کہوں گاکہ وہ پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردارادا کر یں۔ پاکستان اس وقت کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو معیشت کے حوالے سے جو مسائل ہیں انکے حل کیلئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے زرعی شعبے کو مضبوط کر یں اور کسانوں کو زیادہ سے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انشا اللہ ہم کسانوں کو مضبوط کر نے کیساتھ ساتھ انکوزیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔ گورنر نے کہا کہ پانی کی کمی صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے مسئلہ بن رہا ہے پانی کی بچت کیلئے کسانوں اور عوام کا بھی اہم کردار ہے انکو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر