راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر 25 فروری تک نیب سے جواب طلب
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پلانٹس ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر 25 فروری تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بریت کی درخواست دائر کی جس پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی۔نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ عدالت نے 25 فروری تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔