فیصل رضاعابدی کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل مسترد

فیصل رضاعابدی کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات کے کیس میں فیصل رضاعابدی کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد کردی گئی۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ وفاق نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے فیصل رضا عابدی کو بری کیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 5 مئی 2019 کو فیصلہ سنایا گیا تھا۔ ستمبر2018 میں فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی پر ججزکے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے،انہوں نے ٹرائل کا سامنا کیا۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت فیصل رضا عابدی کو ایسے ہی مقدمے میں 2 مئی کو بری کرچکی ہے۔
فیصل رضاعابدی

مزید :

صفحہ آخر -