حکومتی اقدامات مایوس کن،حالات مزید خراب ہونیکا امکان،اسحاق ڈار

حکومتی اقدامات مایوس کن،حالات مزید خراب ہونیکا امکان،اسحاق ڈار

  



لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی حالات کہیں زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ابھی تک معاشی اشاریوں میں بہتری نہیں لا سکی جو لوگوں کی زندگیوں کیلئے اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا درحقیقت موجودہ حکومت کا ہر اقدام مایوس کن حالت میں پاکستان کے محنت کش لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے دوران حالات بدترین رہے۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر