مریم نواز ملک میں رہیں،جلسے کریں،خاموش کیوں؟ندیم افضل چن

مریم نواز ملک میں رہیں،جلسے کریں،خاموش کیوں؟ندیم افضل چن

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مریم نواز وضاحت دیں وہ لندن کیوں جانا چاہتی ہیں؟ وہ ملک میں رہیں اور یہاں جلسے کریں، وہ خاموش کیوں ہیں؟۔ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت مریم نوازکو روکنے کے لیے ہر حد تک جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ چودھری نثارجولائی میں لندن جاتے تھے تاہم اس مرتبہ وہ سردی میں گرمی تلاش کرنے کے لیے وہاں گئے ہیں، مریم نواز وضاحت دیں وہ لندن کیوں جانا چاہتی ہیں؟ وہ ملک میں رہیں اور یہاں جلسے کریں، وہ خاموش کیوں ہیں؟، مریم نوازکو روکنے کے لیے ہر حد تک جائے گی، حکومت کوخدشہ ہے کہ اسحاق ڈار کی طرح مریم بھی وہاں بیٹھ نہ جائیں۔ چودھری نثار اور نوازشریف میں صلح ہو تو اچھی بات ہے، ن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کسی کے اشارے پراسلام آباد آئے تھے، ان کیساتھ جس نے وعدہ کیا تھا وہ منظرعام پر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی باتیں افواہ، توجہ نہ دی جائے۔ بلاول بھٹو ہو یا کوئی اور غیر پارلیمانی زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، حکومت پر تنقید ضرور کریں لیکن زبان میں شائستگی ہونی چاہئے۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ آخر