عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار،ذوالفقار حمید

    عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار،ذوالفقار حمید

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن 13 فروری2017 کو سانحہ مال روڈ میں دو سنئیر پولیس افسر اور5 جوان شہید ہوئے۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا پولیس کا فرض ہے۔ محکمہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پورے پنجاب میں پولیس کے شہدا کی تعداد 1600 سے زائد ہے۔ صرف لاہور میں 316 پولیس افسر اور جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو چکے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہو یا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، پولیس اپنے حلف کی پاسداری کرتی ہے۔ پولیس کی قربانیوں کے باعث ہم پہلے سے زیادہ محفوظ ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پولیس والے موسم کی مشکلات کی پرواہ کئے بغیر دن رات اپنا کام کرتے ہیں۔

شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم سب کا فرض ہے۔

مزید : علاقائی