ایس ایس پی، پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمودالحسن کی ریٹائرمنٹ تقریب

    ایس ایس پی، پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمودالحسن کی ریٹائرمنٹ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ محنتی، ایماندار، فرض شناس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں۔ ایس ایس پی، پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمودالحسن بھی انہی افسران میں شامل ہیں جنہوں نے فرض شناسی کیساتھ ترقی کی منزلیں طے کیں اور ان کا کیرئیرقابل تقلید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمودالحسن کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایس پی لاہور ریجن شائستہ ندیم، ڈی ایس پی نعیم ٹوانہ، ڈی ایس پی شاہد ریاض اور ڈی ایس پی رانا سعید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے محمود الحسن کی ریٹائرمنٹ پر انکے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا۔ محمودالحسن کومحکمے کی جانب سے اعزازی سووینئیربھی پیش کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -