صدر لیدر مارکیٹ کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری پر دکانیں بند

صدر لیدر مارکیٹ کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری پر دکانیں بند

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں صدر لیدر مارکیٹ کو زخمی کرنے پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے چیمبر لین مارکیٹ کو بند کردیا۔ سینکڑوں تاجروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے۔گوالمنڈی کے علاقے چمبر لین روڈ میں دو روز قبل ملزمان نے فائرنگ کرکے لیدر مارکیٹ کے صدر عابد پال کوقاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ تاجر وں رہنماوں نے لیدر مارکیٹ کواحتجاج کے لیے بند کیے رکھا۔پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

مزید : علاقائی