496 مشکوک گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی گئی

  496 مشکوک گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی گئی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی وہیکل ویری فیکیشن اور ٹریکنگ کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری سے 7 فروری کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 496 مشکوک گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔ 69 مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 55 گاڑیوں کو تصدیق کے بعد کلئیر کر دیا گیا۔ 14 گاڑیوں کو مزید کارروائی کیلئے تھانوں میں بھجوایا گیا۔ 2 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایک ہفتے میں اے وی ایل ایس اور پولیس نے چوری شدہ 10 گاڑیاں پکڑیں۔ وارداتوں میں استعمال شدہ 3 مطلوب گاڑیوں کا سراغ لگایا گیا۔ اس دوران اے وی ایل ایس نے جعلی نمبر پلیٹس والی 45 گاڑیاں پکڑیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے برآمد شدہ گاڑیاں جلد مالکان کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی