ناقص کوالٹی سوٹ پر دکاندار کیخلاف ڈگری

  ناقص کوالٹی سوٹ پر دکاندار کیخلاف ڈگری

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے تین سوٹ ناقص کوالٹی کے دینے اور بعد میں تبدیل کرکے نہ دینے پر بشیر سنز مال روڈ کے مال کے خلاف ڈگری جاری،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ بشیر سنز کا مالک درخواست گزار کو فوری سوٹ تبدیل کرکے دے یا اس کی 56 سو کی رقم واپس کریں اس کے ساتھ درخواست گزار کو ایک ہزار روپے بطورہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔

،عدالت میں منڈی بہاؤالدین کے عادل حسن نے دعویٰ دائر کیاتھا کہ اس مذکورہ دکان سے 3عدد سوٹ خریدے جو ناقص کوالٹی کے نکلے،جس پر اس نے ان کی فوری واپس کے لئے رابطہ کیا تو دکان کے مالک اور سیل مین شہزاد نے تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید : علاقائی