واہگہ بارڈر بم دھماکہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  واہگہ بارڈر بم دھماکہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واہگہ باڈر پر بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے 70افراد اور 100زخمیوں کے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔اس کیس میں 5ملزمان شفیق،غلام، حسین،عظیم عرف گھوڑا اور حسین نامزد ہے،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014ء میں اس وقت دھماکہ کیا تھا جب لوگ پریڈ دیکھ کر واپس جا رہے تھے،گزشتہ روز عدالت نے آصف جاوید قریشی ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد اپنافیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

مزید : علاقائی