صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری، راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات سے محروم کر دیا۔شادمان کے علاقے میں 4 ڈاکو گھر میں گھس کر شفیق اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا۔غازی آباد کے علاقے میں 3 مسلح ڈاکو ناصر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات،مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو حنیف اور فیملی سے 1 لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات،گجر پورہ کے علاقے سے شہزاد اور فیملی سے 2 لاکھ 10 کی نقدی و زیوارات لوٹ لئے گئے۔سبزاہ زار سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عاطف سے 34 ہزار،جنوبی چھاؤنی سے فاروق سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار نقدی موبائل فون اور سمن آباد سے گن پوائنٹ پر 76 ہزار نقدی اور موبائل فون،وحدت کالونی سے ڈاکوؤں نے امجد اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈآکووں نے اسلم سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون،لاری اڈہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی و موبائل فون چھین لیا،وحدت کالونی،اچھرہ،کوٹ لکھپت،ڈیفنس، مصطفی ٹاون،سرور روڈ سے گاڑیاں اور مصری شاہ۔گارڈن ٹاون،لاری اڈہ،اسلام پورہ،مزنگ اور لٹن روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -