آ ئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ سے ڈی آئی جی ملک مبشر کی ملاقات

  آ ئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ سے ڈی آئی جی ملک مبشر کی ملاقات

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)آ ئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے گز شتہ روزڈی آئی جی جیل لاہور ریجن،لاہور ملک مبشر احمد خان سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی نے انھیں لاہور ریجن کی جیلوں کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ جیلوں میں قید قیدیوں کے شناختی کارڈ بنوانے جیسے معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی