مبینہ بلیک میلنگ،قوال گرفتار

  مبینہ بلیک میلنگ،قوال گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)مبینہ بلیک میلنگ کے الزام پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قوال جوجی خان کو گرفتار کر لیا۔ جوجی علی خان سے گٹار سیکھنے والی خاتون اصبا بیگ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان مدعی کی ویڈیوز سے اسے بلیک میل کررہے تھے۔
اوورسیز پاکستانی شہری کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی کہ دونوں ملزمان کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ واٹس اپ کے ذریعے میسجز کر کے پچاس کروڑ روپے کی ڈیمانڈ بھی کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -