بادامی باغ،ٹیچر نے طالبعلم کا سر پھوڑ ڈالا

بادامی باغ،ٹیچر نے طالبعلم کا سر پھوڑ ڈالا

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) بادامی باغ کے نجی سکول میں ٹیچر نے معمولی غلطی پر طالبعلم کا سر پھوڑ دیا،تین ٹانکے لگے۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے پرائیویٹ سکول میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے طالبعلم محمد عمر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ گہری چوٹ لگنے سے سر پرتین ٹانکے لگے۔ بچے کا کہنا تھا کہ مجھے معمولی سی غلطی پر ٹیچر نے میرے سر پر مارا۔بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو جب چوٹ آئی تو اسے فوراً طبی امداد بھی نہیں دی گئی۔

، ہمیں کسی نے بھی کوئی اطلاع نہیں دی بلکہ چوٹ آنے کے دو گھنٹے گزرنے کے بعد ہم خود بچے کو ہسپتال طبی امداد کے لئے لے کر گئے، والدین نے پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کیخلاف پولیس میں درخواست دے دی ہے۔

مزید : علاقائی