مانگا منڈی،15 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد

مانگا منڈی،15 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد

  



لاہور(کرائم رپورٹر) مانگامنڈی کی رہایشی 15سالہ گھریلو ملازمہ کے مالکن نے مبینہ تشدد کے بعد سر کے بال مونڈ دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں 15سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سر کے بال کاٹ دئے اور ویرانے میں پھینک کر چلے گئے۔ متاثرہ بچی عذرا کی والدہ نے تھانہ مانگا منڈی میں قانونی کارروائی کے لیے در خواست جمع کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کی والدہ کو مانگا منڈی پولیس کے ہمراہ کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بھجوایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی