ڈی آئی جی آپریشنز کا سرپرائز وزٹ

ڈی آئی جی آپریشنز کا سرپرائز وزٹ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے تھانہ نشتر کالونی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات،رپورٹنگ روم کا معائنہ کیا۔ ایس ایچ اونشترکالونی انسپکٹر انجم توقیر ودیگر افسران موقع پر موجود تھے۔رائے بابرسعید نے فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوں اور حوالات میں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے زیر حراست ملزمان سے بات چیت کی اور ان سے سرکردہ جرائم بارے معلومات حاصل کیں۔ڈی آئی جی آپریشز نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے تھانہ جات کی سطح پر بروقت ازالے کو ترجیح بنائیں۔

رائے بابر سعید نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشتہاری مجرموں،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں مزید تیز کریں۔سمارٹ پولیسنگ کے تحت جدید تکنیکس اور سکلز کے ذریعے نئے کرائم ٹرینڈز کا محاسبہ کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ تھانوں کا عملہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں کرائم ہاٹ سپاٹس اورپاکٹس پر موثر پٹرولنگ کریں۔موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے ٹارگٹڈلائحہ عمل اپنائیں۔ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ سمیت قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کریں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور دادرسی محکمہ پولیس کے مثبت تشخص کی واحد ضمانت ہے۔لہٰذا تمام پولیس افسران اور اہلکار شہریوں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کی داد رسی کے لئے تمام وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

مزید : علاقائی