چاند باغ سکول کا سالانہ سپورٹس کا لااور فاؤنڈرزڈے کی تقریب

چاند باغ سکول کا سالانہ سپورٹس کا لااور فاؤنڈرزڈے کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


9فروری 2020ء کو چاند باغ سکول مرید کے نے اپنا 18واں فاونڈر ز ڈے شایانِ شان طریقے سے منایافاؤنڈرز ڈے کے مہمان خصوصی چاند باغ فاؤنڈیشن کے چیئرمین نامور شخصیت ڈاکٹر عثمان جیلانی خان تھے۔فاؤنڈرز ڈے سال بھر ہونے والی نصانی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا آخری پروگرام ہوتا ہے دوسرے بڑے سکولوں کے ساتھ مقابلوں کا اعلاہ انٹر ہاؤسز ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، اتھلیکٹس کے مقابلوں کے ساتھ ہارس رائیڈنگ کے مقابلے طلباء اور ان کے والدین کی خصوصی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں اس سال بھی سپورٹس گالا کے موقع پر ہارس رائیڈنگ کے زور دار مقابلے بے حد پسند کئے گئے۔سپورٹس گالا کا دوسرا ایونٹ فن فئیر تھا جس میں بچوں اور والدین کے لیے کھانے پینے کے سٹال لگائے گئے تھے۔ سپورٹس گالا اور فن فیئر کے معمان خصوصی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ تھے جنہوں نے چاند باغ کے طلباء کے درمیاں مقابلوں کو سراہا اور تمام مقابلوں کو چاند باغ سکول کی انفرادیت قرار دیا سال کا آخری اور بڑا پروگرام فاؤنڈرز ڈے کا پروگرام تھا اس خوبصورت ایونٹ کا انتظار سال بھر طلباء اور والدین کر تے ہیں کیونکہ اس تاریخی موقع پرطلباء، اساتذہ ملازمین کی سالانہ نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں پر انعام ملتا ہے۔
مہمان خصوصی کی بروقت آمد پر چاند باغ سکول کے پریفیکٹوریل بورڈ کے مشاق شہ سواروں نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں مہماں خصوصی جناب ڈاکٹر عثمان جیلانی کا چاند باغ سکول کے ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا۔ مہمان خصوصی، چیف ایگزیکٹو آفیسر چاند باغ سکول محترمہ شمع علیم، پرنسپل چاند باغ سکول چوہدری محمد افضل اور دیگر مہمانانِ گرامی کے ہمراہ جیسے ہی اوپن ائیر تھیٹر میں داخل ہوئے فضا تالیوں سے گونج اٹھی اور حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔
تلاوتِ کلام پاک کے بعد پرنسپل چاند باغ سکول چوہدری محمد افضل نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں چاند باغ سکول کے طلباء کی تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کیمبرج اور بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیا بیوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ پرنسپل نے بانیءِ ادارہ جنرل غلام جیلانی خان (مرحوم) کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند باغ سکول طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی شخصیت کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارہ بے شمار نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کرتا ہے جن میں ذولسانی تقریری مقابلہ، مضمون نویسی، فی البدیہہ تقاریر، نعت و قرآت، مصوری اور موسیقی کے مقابلہ جات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ پرنسپل صاحب نے اساتذہ کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی جو دن رات طلباء کی راہنمائی کے لیے مستعد رہتے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے مہمانِ خصوصی کی تشریف آوری کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر عثمان جیلانی نے کیمبرج اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اورسکول میں سالانہ امتحانات، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ اور اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی اسناد سے نوازا۔بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ان کی سال بھر کی محنت اور کارگردگی کو بے پناہ سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ طلباء کے اخلاق اور کردار کی تعمیر میں اہم کردار اداکر رہا ہے۔ اور ادارہ ہذا کے فارغ الحتصیل طلباء ملک و قوم کے لیے فعال رکن ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاند باغ سکول کو ترقی کی راہوں پر اسی طرح گامزن دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اس ادارے کو یونیورسٹی کی سطح پر متعارف کروانا چاہتے ہیں انہوں نے بانیءِ ادارہ گورنر غلام جیلانی خاں (مرحوم) اور باقی تمام انتظامیہ کی بے پناہ خدمات کو سراہا۔ خطاب کے بعد پرنسپل چاند باغ سکول چوہدری محمد اٖفضل نے مہمانِ خصوصی کو یاد گار کے طور پر سووینئیر پیش کیا۔ سکول کا خوبصورت ترانہ پیش کیا گیا۔ اس پر وقار تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔آخر پر مہمان ِ خصوصی نے مختلف سائنس پروجیکٹر، جوڈو کراٹے اور جمناسٹک کے خوبصورت مظاہرے کی بے پناہ تعریف کی۔پرنسپل چوہدری محمد افضل نے اس موقع پر کہا چاند باغ سکول نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ نویں، دسویں، او لیول اور اے لیول کے امتحانات میں بھی نمایاں رہا ہے اور ہمارے سکول کی انفرادیت ہے کہ ہارس رائیڈنگ میں بھی ہمارا کوئی مقابل نہیں ہم ہر آنے والے دن میں پاکستان اور بیرون ملک مقبول ہو رہے ہیں اور یہ سارا کریڈٹ میرے سکول کے طلباء اور ان کے اساتذہ کو جاتا ہے۔
٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -