یجوکیشن راؤنڈاپ

یجوکیشن راؤنڈاپ

  



یو ایم ٹی کااٹھارواں سالانہ کانوکیشن

1934 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا اٹھارواں سالانہ کانوکیشن 2020ء لاہور کیمپس جوہر ٹاؤن میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عالی مقام ڈاکٹر عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ (سعو دیہ)،وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیئر مین یو ایم ٹی \ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈائریکٹر یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی کے ہمراہ کی اور گریجو ایٹس میں ڈگریاں، میڈلز، ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس پر مسرت تقریب کے موقع پر ٹوٹل 1934طلبہ وطالبات میں ڈگریاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جن میں 1130 بیچلرز، 246 ماسٹرز،543 ایم ایس/ایم فل، اور 15پی ایچ ڈی طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ18پیٹرن گولڈ میڈلز، 22 ریکٹر سلور میڈلز، 07ریکٹر اکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈل، 03 ریکٹر ز ریسرچ ریکگنیشن ایوارڈ , 08 سپیشل میڈل ایوارڈز, 06 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس ایوارڈز، 05 ریکٹر ایوارڈ فار آنٹرپرینیورشپ اینڈ انو ویشن، 10 غیر نصابی سرگرمیوں کے میڈلز اور ایوارڈز، 04 فیکلٹی کیلئے پبلیکیشنز کے ایوارڈز او ر 04 فیکلٹی کیلئے امپیکٹ فیکٹر پبلیکیشن ایوارڈ بھی دیے گئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات اور انکے والدین اور یو ایم ٹی کی انتظامیہ کو ا س خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور دوست ہمسایہ ملک سعودی عرب سے آنے والے معزز مہمان عالی مقام ڈاکٹر عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ کا آمد پر شکریہ ادا کیا او ر بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر حسن صہیب مراد(شہید) ایک نہایت سچے اور محنتی انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تعلیم کے فروغ اور سماجی بہبود کیلئے وقف کردی۔

صدر یو ایم ٹی / علم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کو فخر ہے کہ اس کی نظریاتی تشکیل میں عصری مشاہیرخرم جاہ مراد اور ان کے فرزند ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اسی نظریے کے تحت یو ایم ٹی جاب تلاش کرنے والے نہیں بلکہ جاب مہیا کرنے والے مستقبل کے بہترین آنٹر پرینورز اور قوم کے معمار تیار کر رہی ہے، جو آگے جا کر ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار اد اکریں گے۔ صدر یو ایم ٹی براہیم حسن نے بتایا کہ یو ایم ٹی میں تعلیم کا معیار خدا کی رضا مندی اور رسو ل اللہ کی بتائی تعلیمات پر استوار کرتا ہے اور اسلام کی نظریاتی اساس پر قائم ہے۔

کانوکیشن میں ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے خطاب کرتے تمام مہمانوں کا یو ایم ٹی آمد پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یو نیورسٹی کی اولین ترجیح ہے کہ طلباء کو مستقبل کے جدید علوم سے روشناس کروایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال اس بات کا گواہ ہے کہ یو ایم ٹی نے تعلیم سے متعلقہ بہت بڑے سنگ میل عبو رکیے ہیں جیسے کہ یو ایم ٹی کا نام دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہونا ہے۔

عالی مقام عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ نے پر جوش استقبال پر یو ایم ٹی کی انتظامیہ اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج یہاں آکر احساس ہوا کہ یہاں پاکستان کا بہترین مستقبل تیار ہورہا ہے۔

چیئرمین یوایم ٹی\ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے خطاب کرتے ہوئے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی کہا کہ ہم جس دور میں رہ رہے ہیں یہ پہلے دور سے قدرے مختلف ہے کیونکہ ہر چڑھنے والا نیا دن پچھلے سے مختلف ہوتا ہے اور ٹیکنالوجی نے جہاں رابطوں کو آسان کیا ہے وہیں پر انسان کا انسان سے تعلق بھی کمزور ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں نئے درپیش مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ لہذا ہماری یوتھ کو چاہیئے کہ خود کو دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کے مطاابق اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

٭٭٭

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کانوکیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ یو ایم ٹی کے تعلیمی معیار میں دن بدن اضافہ ہو ا ہے۔ حسن صہیب مراد نے اس پودے کی آبیاری کر کے اسے اعلی مقام تک پہنچایا ہے۔ گورنر نے اس موقع پر اپنی برطانیہ میں حلف برداری کا ذکر بھی کیا کہ انہوں نے ممبر کا حلف بائیبل کی بجائے قرآن مجید پر لیا اور وہ پہلے مسلمان ممبر برطانیہ میں کئی سال رہے۔ کانوکیشن سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ایڈیشن 1