تحریک انصاف ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،اعجاز چودھری

    تحریک انصاف ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے صدر شمالی لاہور غلا م محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہر واجدعظیم کا عہدیداران اور کارکنا ن کے ہمرا ہ لارنس روڈ پرتحریک انصاف شمالی لاہورکے آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کو اسلامی جمہوری اور جدید فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ جنہیں دو قومی نظریہ سمجھ نہیں آیا مودی کے اقدام نے انہیں بھی سمجھا دیا، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے، ہٹلر کا دوسرا جنم بھارت میں ہوا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔ مہنگے ترین قرضے لیئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں نے صرف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

جس کا خمیازہ آج ملک وقوم بھگت رہے ہیں۔ ن لیگ کی قیادت ملک سے بھاگ گئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درباری مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔سابقہ حکمرانوں نے مہنگے معاہدے کرکے ملک اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ زرداری اور شریف خاندان نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ملکی اداروں کو تباہ اور اربوں روپے کے خسارے چھوڑ کر گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت قرضے واپس کررہی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے سنٹرل پنجاب کے جنر ل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان اور جنرل سیکرٹر ی شمالی لاہور مہرواجد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی سے پارٹی گراس روٹ پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ا فتتاحی تقریب میں ایم پی اے علی رضادریشک، سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر عامر گجر، شبیرسیال، حافظ عبیداللہ، شعیب صدیقی، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، عفیف صدیقی، عرفان حسن، طاہر رشید چوہدری، فاروق خان، اکبر مہند، عدنان سہیل، ڈاکٹ وسیم، ملک وقار، جاوید اکرم ٹونی، میاں علی رشید، نوازنت، رانا عارف، عرفان عباسی، مرزا صادق جرال سمیت گورننگ باڈی کے اراکین، ٹاؤن صدور و جنر ل سیکرٹریزسمیت عہدیداران و کارکنان موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1