حکومت سبسڈی کے نام پر قوم کو جھانسہ دے رہی ہے،عظمیٰ بخاری

  حکومت سبسڈی کے نام پر قوم کو جھانسہ دے رہی ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت دس ارب کی سبسڈی کے نام پر قوم کو جھانسہ دے رہی ہے۔وزیراعظم کے قریبی لوگ آٹا اور چینی بحران پیدا کرکے کئی دس ارب کی دیہاڑیاں لگاچکے ہیں۔عمران خان کی ناک کے نیچے قوم کو اربوں روپے کا چونا لگادیا گیا ہے۔آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹس عوام کی سامنے لائی جائیں۔ جہانگیرترین اور خسروبختیار کے ساتھ عثمان بزدار برابر کے حصہ دار ہیں۔حاجی،نمازی اور تہجد گزاروں کی حکومت کرپشن میں نمبر ون آگئی ہے۔اسمبلیوں میں جھوٹے دعوے کرنے والے عام عوام کے درمیان آکر دیکھیں۔اگر حکومتی شخصیات عوام کے درمیان آئیں تو لوگ ان کو جوتے ماریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا نئے پاکستان میں غریب روزبروز غریب ہوتا جا رہا ہے اور حکومتی رہنما امیر سے مزید امیر ہو تے جارہے ہیں۔دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے امیر اور غریب کیلئے الگ ملک بنادیا ہے۔ہر حکومتی بل اور آرڈیننس اور فنانسر کو نوازنے کیلئے لایا جاتا ہے۔