تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،چوہدری اکبر

    تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،چوہدری اکبر

  



لاہور (پ ر) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر چوہدری محمد اکبر نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ تعلیم ہماری بنیاد ہے ہماری بنیاد مضبوط ہوگی تو معاشرہ مضبوط ہوگا۔ وہ دی سیوی (Savvy) سکول ردا کیمپس پرانا کاہنہ 28 کلو میٹر فیروز پور روڈ کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی شیخ ارشد اٹارا، محمد ندیم ایم ڈی دی سیوی سکول، محمد عمران ڈائریکٹر آپریشن دی سیوی سکول، چوہدری محبوب اسلم دانیال، چوہدری اعجاز احمد، چوہدری اشتیاق احمد سب انسپکٹر پنجاب پولیس، محمد یوسف اسسٹنٹ کمشنر FBR، محمد اعجاز، امتیاز شاہین اور دیگر تھے۔ تقریب میں ٹیچرز، بچے، بچیوں ممتاز شخصیات اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پسماندہ علاقے میں بچے اور بچیوں کی معیاری تعلیم کیلئے دی سیوی سکول کا قیام احسن قدم ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1