گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں چین کے قمری سال کی خوشی میں تقریب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں چین کے قمری سال کی خوشی میں تقریب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں چائنہ کے نئے قمری سال کے حوالے سے تقریب،چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے واک کا بھی اہتمام۔چائنا اسٹڈیز سنٹر سے وائس چانسلر آفس تک واک میں لاہور میں مقیم چینی باشندوں نے بھی شرکت کی۔جی سی یو فیکلٹی ممبران اور طلباء نے چینی کمیونٹی کے ہمراہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پودا بھی لگایا۔ چینی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ پاکستانی لوگ اس مشکل وقت میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے چینی حکومت کی انتھک کوششوں کو سہراتے ہیں۔ ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد بٹ بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1