خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،آشفہ ریاض

    خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،آشفہ ریاض

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے نیشنل وومن ڈے پر تقریب میں خواتین کے معاشرتی ترقی میں کردار اور انکے حقوق کے حوالے سے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا آشفہ فتیانہ منسٹر وومن ڈوویلپمنٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو مضبوط بننا ہے اگر گھروں سے نکلی ہیں تو فاختہ نہیں شاہین بن کر رہنا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور کا کہنا تھا کہ ہمیں بحثیت عورت پہلا مثبت قدم خود اٹھانا ہے۔ہر کسی کو اس کا حق دینا ہے اور مثبت سوچ کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں حصہ لینا ہوگا۔ جسٹس ناصرہ اقبال کا کہنا تھا کہ خواتین نے جس طرح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اسی طرح ہم خواتین کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی حصہ لینا ہے.غلام فاطمہ وومن ایکٹیوسٹ،نیلم حسین،مہناز رفیع،ڈاکٹر انجم ضیاء نے بھی خطا ب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1