پنجاب اور ایرانی یونیورسٹی کے مابین تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا معاہدہ

پنجاب اور ایرانی یونیورسٹی کے مابین تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا معاہدہ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور ایران کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اصفہان کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمداختر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر، اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی چانسلر مسز ڈاکٹرطاہرہ چنگیز، وائس چانسلر اصفہان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹربہروز کیلیداری،ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حامد میرسادیگہی،ڈائریکٹر انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن اصفہان یونیورسٹی ڈاکٹر مرجان منصورین گراکزولو و دیگر نے شرکت کی۔

، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر عاطف رضا،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ایرانی عوام سے پاکستانی عوام بہت محبت کا تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی طلباء و طالبات کی اچھی تعداد پنجاب یونیورسٹی میں پڑھتی ہے۔ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی چانسلر مسز ڈاکٹرطاہرہ چنگیز نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1