ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹوں کی دوسری قرعہ اندازی کل ہو گی

    ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹوں کی دوسری قرعہ اندازی کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)یکم دسمبر2019ء کے بعدجاری ہونے والی ایل ڈی اے سٹی کی نئی فائلوں پر پلاٹ نمبر لگانے کے لئے دوسری قرعہ اندازی 14فروری کوسہ پہر چار بجے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے نوہزار سات سو سے زیادہ پلاٹ مالکان سے ترقیاتی اخراجات وصول کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
۔ فائل مالکان کو نصف ترقیاتی اخراجات جمع کروانے ہوں گے۔دو کنال رقبے کے پلاٹ مالکان سے 23لاکھ روپے، ایک کنال کے مالکان سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے، 10مرلے والوں سے 6لاکھ90ہزار روپے جبکہ پانچ مرلے والوں سے چار لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے لئے ترقیاتی اخراجات پانچ لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کئے گئے ہیں۔