انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے

انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب پہنچ ...

  



لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ پاکستان کے دس روزہ علمی و تعلیمی اور تربیتی دورہ کے بعد حمزہ سعید کے ہمراہ واپس سعودی عرب پہنچ گئے مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی عبدالرحیم، مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا حافظ زبیر حسن، علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا حکیم مظہر، مولانا زاہد محمود قاسمی، شیخ الدیث مولانا محمد طیب، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد زاہد اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی سمیت دیگر شخصیات سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دیگر امور پر تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

جبکہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کراچی میں جامعہ الرشید، مدرسہ اشرف المدارس اور دارالعلوم کراچی، لاہور میں جامعہ اشرفیہ لاہور، فیصل آباد میں جامعہ قاسمیہ و انٹرنیشنل ختم نبوت سیرت ہال اور جامعہ امدادیہ کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ و علماء کرام کی تین تین روزہ علمی و تربیتی ورکشاپوں سے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1