صاف پانی کی فراہمی کیلئے 118فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  صاف پانی کی فراہمی کیلئے 118فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  



 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 118واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 42کروڑ 48لاکھ کے فنڈز کی لاگت آئے گی۔پنجاب حکومت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔شہر میں واٹر فلٹریشن کی تنصیب کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ایم این اے،اپم پی ایز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ابتدائی طور پر ایم این اے سے دو اور ایم پی اے سے تین مناسب جگہوں کی نشاندہی ہونے کے فوری بعد اس پر وجیکٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو صاف پانی پینے کو میسر ہوگاجبکہ ایم پی ایز وایم این اے نے حکومت کے اس اقدا م کو زبردست قرار دیا ہے اور کہا کہ صاف پانی کی بدولت گندا پانی پینے سے ہونے والی بیماریوں سے چھٹکارا مکمل ہوگا۔

اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف پانی کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1